عرب لیگ وزرائے خارجہ، او آئی سی حکام روس کا دورہ کریں گے | Maqvi News

[ad_1]

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی حکام کا چینی وزیر خارجہ کےساتھ پیر کو لیا گیا گروپ فوٹو۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی حکام کا چینی وزیر خارجہ کےساتھ پیر کو لیا گیا گروپ فوٹو۔ (تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام چین کے بعد منگل کو روس کا دورہ کریں گے۔

روسی میڈیا کے مطابق عرب لیگ وزرائے خارجہ اور او آئی سی حکام روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی حکام نے آج چین کا دورہ کیا۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں عرب وزرائے خارجہ اور او آئی سی حکام نے آج سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کا دورہ شروع کیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link