ایران نے بحری جہاز کے اغوا میں ملوث ہونے کا اسرائیلی الزام مسترد کردیا | Maqvi News

[ad_1]

 

ناصرکنعانی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ (فائل فوٹو)۔
ناصرکنعانی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ (فائل فوٹو)۔

ایران کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں بحری جہاز کے اغوا میں ایران کے ملوث ہونے کا صہیونی حکومت کا الزام بے بنیاد ہے، وہ بدترین حالات سے گزرنے کی وجہ سے ایران پر الزام لگا رہی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران میں پریس بریفنگ میں کہا کہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی امریکی حمایت پر خطے میں ردعمل آنا فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کا الزام بےبنیاد ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران میں صہیونی کمپنیوں اور متعلقہ کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی لگادی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مبینہ طور پر اسرائیلی جہاز کے اغوا ہونے کا واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link