آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے بھائی ایرل اسپینسر نے بھی کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
ایرل اسپینسر نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر ہے کہ سچ کیا ہے۔
اُنہوں نے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا موازنہ اپنی بہن شہزادی ڈیانا کی صورتحال سے کیا۔
ایرل اسپینسر نے کہا کہ شہزادی ڈیانا جن حالات سے گزریں وہ بہت خطرناک تھے، میں جب بھی 1997ء اور ڈیانا کی موت کی طرف مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت چونکا دینے والی خبر تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ شہزادی ڈیانا کی موت کے حالات اتنے چونکا دینے والے تھے کہ فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی کی حمایت کرنے والی پوری انڈسٹری کو محتاط رہنے پر مجبور کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری ہونے کے بعد کئی مہینوں سے منظر عام پر نظر نہیں آئیں جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
if($('.twitter-tweet').length > 0)
{
var tweetObj = document.getElementsByClassName('tweetPost');
var counter_tweet = 0;
if (tweetObj.length == 0) {
tweetObj = document.getElementsByClassName('twitter-tweet');
$.each(tweetObj, function (i, v) {
$(this).attr('id', 'twitter-post-widget-' + i);
});
} else {
$.each(tweetObj, function (i, v) {
if($(this).find('.twitter-tweet').length > 0){
$(this).find('.twitter-tweet').attr('id', 'twitter-post-widget-' + counter_tweet);
counter_tweet++;
}
});
}
$.getScript(' function () {
var k = 0;
var tweet = document.getElementById('twitter-post-widget-' + k);
var tweetParent, tweetID;