نانا پاٹیکر نے مداح کو تھپڑ کیوں مارا؟ انیل شرما نے حقیقت بیان کر دی | Maqvi News

[ad_1]

تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مداح کو تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کے دفاع میں ہدایت کار انیل شرما سامنے آ گئے جنہوں نے وائرل ویڈیو کی حقیقت بیان کر دی۔

خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ رسید کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانا بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے ہدایت کار انیل شرما نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کر دی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ وائرل کلپ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک فلم کا سین ہے اور یہ اس وقت عکاس بند کیا گیا جب نانا پاٹیکر اس سین کی ریہرسلز کر رہے تھے۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سین بنارس کے علاقے میں ریکارڈ کیا گیا اور نانا پاٹیکر کا کسی بھی مداح کے ساتھ حقیقتی جھگڑا نہیں ہوا بلکہ یہ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ تھی اور انہیں افسوس ہے کہ اس ویڈیو کو سیاق و سباق کے بغیر وائرل کر دیا گیا۔

واضح ریے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مداح نے فلم سیٹ پر آ کر نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مداح نانا پاٹیکر کے پیچھے سے آ کر سیلفی لینے لگا تو اداکار نے اس کے سر پر تھپڑ مار دیا اور اس کے بعد سیٹ پر موجود فلم کریو نے اس نوجوان کو گردن سے پکڑ کر پیچھے کی جانب واپس روانہ کر دیا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link