ویرات کوہلی کی بایوپک، رنبیر کپور کی تجویز نے سب کو حیران کر دیا  | Maqvi News

[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ریکارڈ بریکنگ سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی بایوپک میں کھلاڑی کے کردار سے متعلق ایک سوال پر دل چسپ تجویز دے کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے کئی بالی ووڈ اسٹارز وانکھیڈے اسٹیڈیم پہنچے اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ایک سوال کہ کیا آپ ویرات کوہلی کی بایو پک میں کردار نبھانا پسند کریں گے؟

صحافی کے سوال پر رنبیر کپور نے فوری اور دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ویرات کوہلی کی زندگی پر کوئی فلم بنائی جاتی ہے تو اس میں مرکزی کردار ویرات کو خود نبھانا چاہیے کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ اچھے نظر آتے ہیں اور ان کی فٹنس بھی کئی فنکاروں سے اچھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے نصف سینچری مکمل کر کے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارت میں جاری ٹورنامنٹ میں اب تک ویرات کوہلی 3 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link