شاہ رخ خان کی پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں تصاویر وائرل | Maqvi News

[ad_1]

شاہ رخ خان— فائل فوٹو
شاہ رخ خان— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں پاکستانی ڈیزائنر کا ڈیزائن کیا ہوا سیاہ رنگ کا کڑھائی والا کرتا پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکار کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال شاہ رخ خان نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے ایک اشتہار کے لیے بھی پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے کا ہی انتخاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ فراز منّان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجانا نام نہیں ہیں بلکہ اب تک بشمول کرینہ کپور کئی بڑے نامور اداکار ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑے پہن چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے مشہور بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے بھی فراز منّان کی ڈیزائن کی ہوئی شیروانی پہنے اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link