ابراہیم علی خان کا پلک تیواڑی سے ریلیشن خفیہ رکھنے کا فیصلہ؟ | Maqvi News

[ad_1]

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی نے اپنا ریلیشن دنیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے بچے عام مقامات پر ڈیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنے ریلیشن کا اعلان کرنے سے کترا رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک تصویر زیر گردش تھی جس میں ابراہیم علی خان کو واضح دیکھا جاسکتا تھا جبکہ انکی گاڑی میں انکے ساتھ ایک خاتون موجود تھیں جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ پلک تیواڑی ہیں۔

 

ابراہیم علی خان کا پلک تیواڑی سے ریلیشن خفیہ رکھنے کا فیصلہ؟

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ریلیشن میں موجود ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی کو دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابراہیم اپنا کیریئر شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ پلک تیواڑی پہلے ہی ڈیبیو کرچکی ہیں اور لوگوں کو دونوں سے بڑی امیدیں ہیں، اسی وجہ سے دونوں اپنی توجہ اپنے کام سے ہٹا کر ذاتی زندگی پر منتقل نہیں کرنا چاہتے۔  

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں اپنا ریلیشن خفیہ رکھنے کےلیے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link