جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں: امیتابھ بچن | Maqvi News

[ad_1]

جب میں میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں: امیتابھ بچن

بھارتی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھاتا ہوا دیکھنے کے خواہش مند ہیں، اور اس حوالے سے بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی مزیدار چٹکلہ چھوڑ دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ 

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں تحریر کیا ہے کہ ’میں جب میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔‘

ان کے اس پیغام پر صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں تبصرے شروع کر دیے۔

ایک صارف نے بابر اعظم کے اشتہار کی تصویر جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے، شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فائنل میں آپ اس طرح بن جائیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مہربانی کر کے آپ یہ میچ نہ ہی دیکھیں۔‘

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link