بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ دقیانوسی ہے: انوشے عباس

[ad_1]

انوشے اشرف—فائل فوٹو
انوشے اشرف—فائل فوٹو

پاکستانی میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ کو دقیانوس قرار دے دیا۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی، فیشن ڈیزائنر مصابہ گپتا کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی مردوں کو پرانے خیالات کا حامل قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والے مصابہ گپتا کی پوسٹ کے اسکرین شارٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا ہے کہ واہ! بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ آج سے کم از کم 30 سال پرانی ہے، یکے بعد دیگرے احمقانہ تبصرے، معمول کی نسل پرستی، جنس پرستی اور کم ظرفی ان کا خاصہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پاکستانی مردوں سے متعلق انوشے اشراف کے خیالات پر میزبان سے اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ 

پروگرام کے دوران ایک کامیڈین نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور ان کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے رشتے اور کرکٹر کے سیاہ فام ہونے پر مذاق اڑایا تو رمیز راجہ زور سے ہنسنے لگے۔

بعدازاں ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی مصابہ گپتا نے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ کا نام لے کر ان کے اس رویے کی مذمت کی تھی۔

اس سے قبل ایک اور تقریب میں صحافیوں کے سوال جواب کے دوران سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کے حوالے سے متنازع چٹکلہ چھوڑ دیا تھا بعدازاں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے پر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی اداکارہ سے معافی طلب کی تھی۔



[ad_2]

Source link