سلمان خان کا ٹائیگر 3 کی کامیابی پر جذباتی ردعمل

[ad_1]

سلمان خان کا ٹائیگر 3 کی کامیابی پر جذباتی ردعمل

بالی ووڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان نے اپنی حالیہ فلم ’ٹائیگر 3‘ کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے۔

دیوالی کے دن ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3، ٹائیگر فلم سیریز کا تیسرا حصہ ہے، جس نے صرف 5 دن میں دنیا بھر میں 300 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے بھارت میں مجموعی طور پر 188 اعشاریہ 25 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کامیابی پر سلمان خان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم سے متعلق زبردست رردعمل نے مجھے ہیٹ ٹرک کا احساس دیا ہے، یہ میرے لیے بڑا احساس ہے۔

فلم نگری کے سپر اسٹار نے کہا کہ ایکشن ہیرو کی حیثیت سے کئی فلموں میں نظر آیا ہوں، لوگ مجھے اس انداز میں پسند کرتے ہیں اور مجھے بار بار پذیرائی ملتی ہے، ٹائیگر فرنچائز کے اس حصے کی کامیابی کو پرسنل سمجھتا ہوں۔

انہوں نے اس دوران فلم بینوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹائیگر میں یہی کردار میں نے 3 بار نبھایا، لگاتار کامیابی نے مجھے ہیٹ ٹرک کا احساس دیا، یہ کامیابی میرے لیے ذاتی احساس ہے۔



[ad_2]

Source link