شاہ رخ نے ڈیوڈ بیکہم کو انتہائی مہذب شخص قرار دے دیا

[ad_1]

شاہ رخ نے ڈیوڈ بیکہم کو انتہائی مہذب شخص قرار دے دیا

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے برطانیہ کے سابق فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو انتہائی مہذب شخص قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ اپنے گھر پر بنوائی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان نے منت(گھر) میں ڈیوڈ بیکہم کے لیے خاص پارٹی کا اہتمام کیا ، جس کی تصویر انہوں نے ایک شاندار الفاظ پر مشتمل نوٹ کے ساتھ شیئر کی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کی اس پارٹی میں مہمان خصوصی کے ساتھ فلم نگری کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شاہ رخ خان نے نوٹ ڈیوڈ بیکہم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا، جس میں درج ہے کہ آخری رات ایک زبردست شخص کے ساتھ، جو انتہائی مہذب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اس کا مداح رہا ہوں، لیکن بچوں کے ساتھ اس کا رویہ دیکھ کر احساس ہوا کہ صرف فٹ بال نہیں بلکہ ان کی مہربان اور نرم طبیعت اصل ہے۔

کنگ خان نے نوٹ میں مزید لکھا کہ آپ خاندان کےلیے میری محبت، سدا اچھے اور خوش رہیں میرے دوست۔



[ad_2]

Source link