کیریئر بنانے میں شیرون اسٹون کا ہاتھ ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو کا انکشاف

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے انکشاف کیا ہے کہ انکا کیریئر بنانے میں اداکارہ شیرون اسٹون کا ہاتھ ہے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران لیونارڈو نے 1995 میں اپنی فلم سے متعلق ایک قصہ بیان کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلم میں کام کے عوض انہیں شیرون اسٹون نے رقم ادا کی تھی۔ 

لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ مجھے سیم رائمی کی فلم دا کوئیک اینڈ دا ڈیڈ کا حصہ بنانے پر انہوں نے امید سے بڑھ کر میری مدد کی، میں ہمیشہ انکا شکر گزار رہوں گا۔ 

نامور اداکار نے کہا کہ وہ سنیما کی بڑی چیمپئن ہیں اور وہ اداکاروں کو مواقع فراہم کرتی ہیں، میں متعدد مواقع پر انکا شکریہ ادا کرچکا ہوں۔ 

خیال رہے کہ شیرون اسٹون بھی اپنی کتاب میں لیونارڈو کے بیان کردہ قصے کو تحریر کرچکی ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ بچہ جس کا نام لیونارڈو ڈی کیپریو ہے، یہ وہ واحد اداکار تھا جس نے آڈیشن کے دوران دل جیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یہ لڑکا فلم کے لیے اتنا ہی اچھا لگ رہا ہے تو مجھے اپنی تنخواہ میں سے اسے فلم میں کام کرنے کے پیسے دینے ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ دا کوئیک اینڈ دا ڈیڈ کے بعد لیونارڈو ڈی کیپریو جیمز کیمرون شہرہ آفاق فلم ٹائٹینک میں نظر آئے، یہ فلم لیونارڈو کو شہرت کی بلندیوں پر لے گئی تھی۔



[ad_2]

Source link