پنجاب کے شہروں میں اتوار کو بھی خطرناک آلودگی

[ad_1]

------فائل فوٹو
——فائل فوٹو

لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چھٹی کے دن بھی فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں صبح 9 بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 406 ریکارڈ کی گئی، یہ تعداد انتہائی مضرِ صحت ہے۔

فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالہ میں 254 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے، شہر میں 262 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کئی شہروں میں اسموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 



[ad_2]

Source link