غزہ: اسرائیل کی رہائشی عمارت پر بمباری، 10فلسطینی شہید | Maqvi News

[ad_1]

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے غزہ کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رفح میں زمینی آپریشن، آسٹریلیا و برطانیہ کا اظہارِ تشویش

دوسری جانب آسٹریلیا اور برطانیہ کا رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا اور برطانیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفح پر اسرائیلی زمینی کارروائی کے ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج رونما ہوں گے۔

بلنکن سے 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر گئے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ سے 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ جنگ سے متعلق ملاقات کی ہے۔

وزارئے خارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے۔

اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان تمام گزر گاہوں سے امدادی سامان کی متاثرین تک رسائی بحال کی جائے۔

بلنکن تل ابیب پہنچ گئے

ادھر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link