کیٹ مڈلٹن نے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی | Maqvi News

[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سرجری کے بعد اپنے فرائض کی انجام دہی کی جانب لوٹنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی آف ویلز نے شاہی محل سے ہی ’چائلڈ کیرئیر پروجیکٹ‘ سے منسلک اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن کی طبعیت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ گھر میں رہ کر صحت یابی کی طرف لوٹتے ہوئے بچوں کی ابتدائی نشونما سے متعلق اپنے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

کینسنگٹن پیلس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن ’رائل فاؤنڈیشن سینٹر فار ارلی چائلڈہڈ‘ (Royal Foundation Centre for Early Childhood) کی سربراہی میں کئے جانے والے ایک اہم مطالعے کی پیشرفت کی نگرانی کر رہی ہیں۔

اس مطالعے کا مقصد ایک ایسا آلہٰ تیار کرنا ہے جو بچوں میں سماجی اور جذباتی نشوونما کا پتہ لگانے کے قابل ہو۔ اس تحقیق کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو بہت جلد عوام کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔

کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ شہزادی اس تحقیق کے پورے عمل کے دوران مسلسل محقیقن سے رابطے میں رہیں اور اپ ڈیٹ حاصل کرتی رہی ہیں، جو بچوں کی بہبود کے لیے ان کی لگن کا ظہار کرتا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادی کی سرجری کے بعد شاہی محل کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شہزادی کی سرجری کامیاب رہی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں تاہم وہ 31 مارچ (ایسٹر) کے بعد اپنی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر واپس نبھائیں گی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link