[ad_1]
بھارتی سپریم کورٹ نئی دہلی کے وزیرِاعلیٰ اروند کیجریوال کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
کیجریوال نے لاک اپ میں رات گزاری
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام گرفتار ہونے والے نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے لاک اپ میں رات گزاری۔
نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ای ڈی افسران ان کے ریمانڈ کا مطالبہ کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن بلاک سمیت بھارت بھر کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
راہول گاندھی قانونی مدد کی پیشکش کرینگے
کانگریس رہنما راہول گاندھی آج کیجریول کے اہلِ خانہ سے ملاقات میں قانونی مدد کی پیشکش کریں گے۔
BJP ہیڈ کوارٹر کے محاصرے کا اعلان
عام آدمی پارٹی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈ کوارٹر کے محاصرے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے ہیڈ کوراٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے اہلِ خانہ بھی گھر میں نظر بند کر دیے گئے ہیں۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link