فلم میں شاہ رخ نے لڑکیوں کی کس طرح مدد کی؟ اداکارہ نے بتادیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مشہور زمانہ بھارتی فلم چک دے انڈیا میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم میں کام کرنے والی تمام لڑکیوں کی مدد کی اور انہیں ان کے کام کے حوالے سے اعتماد دیا۔ 

فلم میں ویدیا کا کردار نبھانے والی اداکار ویدیا مال وڈے کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک ساتھ 16 لڑکیاں کام کر رہی تھیں اور جب فلم کی عکس بندی کی جارہی تھی اس وقت یہ تمام لڑکیاں اسکرین ٹائم کے حوالے سے خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی تھیں۔ 

ایک انٹرویو کے دوران ویدیا کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا ہے، ایسا شاید ہونا تھا، لڑکیاں کہتی تھیں “میں درمیان میں ہوں، مجھے آگے رہنا ہے”، تو ایسا ہوا۔ 

ویدیا نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے تمام لڑکیوں کے فلم میں ان کے کردار کو زیادہ سے زیادہ بنانے میں مدد کی۔

انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے فلم کے سیٹ پر اپنے آپ کو ایک عظیم سپر اسٹار ثابت کیا، وہ بہت مہربان شخصیت کے مالک ہیں وہ فلم کی کاسٹ کو اپنی ٹیم کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔ 

ویدیا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کا بڑا کردار تھا، ہم میں سے کچھ لڑکیاں ایسی تھیں جو بالکل نئی تھیں وہ بمشکل ہی لائٹ اور زاویوں سے آشنا تھیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑکیاں اپنی جگہ پر کھڑی رہ کر ہی اپنی لائنز بول دیتی تھیں، تاہم ایسے میں شاہ رخ خان انکی مدد کرتے اور کہتے کہ اگر آپ اس جگہ پر اور ایسے انداز میں کھڑی ہوجائیں تو آپ کے چہرے پر زیادہ روشنی آئے گی اور آپ کا شاٹ بھی بہتر آئے گا۔ 

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link