ابھیشیک بچن کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی | Maqvi News

[ad_1]

ابھیشیک بچن کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی، فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار ہیں۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق رائزنگ سن فلمز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام آدمی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مزاح اور جذبات کا امتزاج ہے۔

شوجیت سرکار بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے 20 سال مکمل کرچکے ہیں، اس سے قبل وہ پیکو، وکی ڈونر اور اکتوبر جیسی کامیاب فلموں میں اپنی ہدایت کاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فلم سے متعلق ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم شائقین نے ابھی سے ہی فلم سے توقعات وابستہ کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو دہائیوں پر محیط کامیاب فلمی کیریئر کے ساتھ شوجیت سرکار نے اپنے مداحوں کے دلوں میں مقام بنالیا ہے اور یقیناً آنے والا پروجیکٹ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک اور شاہکار کا اضافہ ہوگا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link