[ad_1]
افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا قندھار کے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔
دوسری جانب مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قندھار خودکش دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے زخمی تقریباً 50 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔
ادھر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کےلیے بینک کے سامنے جمع تھے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link