[ad_1]
بھارتی خاتون ڈاکٹر نے ممبئی کے اٹل سیتو پل سے کود کر خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کی لاش کی تلاش تاحال جاری ہے جبکہ اس کے گھر سے ایک نوٹ ملا ہے جو کہ ڈاکٹر نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے والد کے نام لکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں نئے بنائے گئے اٹل سیتو پُل سے کود کر خودکشی کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کنجل کانتی لال شاہ طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ وہ ممبئی میں اپنے والد کے ساتھ رہائش پزیر تھی۔
پولیس کے مطابق پیر کی سہ پہر کنجل کانتی لال نے اپنے گھر کے قریب سے ٹیکسی لی اور ڈرائیور سے اسے اٹل سیتو لے جانے کے لیے کہا۔
سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ سمندر کے اوپر بنے پل پر تھوڑی دور جانے کے بعد کنجل نے ڈرائیور سے ٹیکسی روکنے کے لیے کہا جس پر ڈرائیور ہچکچا رہا تھا لیکن اس کے اصرار پر ڈرائیور نے ٹیکسی روک دی، جس کے بعد کنجل ٹیکسی سے باہر نکلی اور اس نے پل سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق اُنہیں اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع ٹیکسی ڈرائیور نے دی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنجل نے گھر سے باہر نکلنے سے قبل اپنے والد کو آگاہ کیا تھا، والد کے گھر لوٹنے پر اُنہیں بیٹی کی جانب سے لکھا گیا نوٹ ملا جس میں کنجل نے والد کو بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے اٹل سیتو پُل پر جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق کنجل نے اپنی خودکشی سے قبل لکھے گئے نوٹ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے فیصلے کی وجہ 8 سال پر محیط شدید ڈپریشن کو ٹھہرایا تھا۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link