ذاتی گھر کیلئے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا: سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری | Maqvi News

[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے ماضی میں شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ ہمارے پاس گھر اور بنیادی سہولتیں ہوں اس لیے میں شوبز انڈسٹری میں آئی۔

حال ہی میں طویل عرصے کے بعد ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ میں سارہ چوہدری نے بطور میمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والدین ہمیشہ سے اسلام کی طرف مائل رہے اور ہمیشہ نماز و قرآن پر زور دیتے تھے۔ میرے والد نماز کے حوالے سے کافی سخت تھے، وہ مجھ سے روزانہ نماز کے بارے میں پوچھتے تھے جبکہ والدہ بھی اپنی جوانی میں نماز اور روزوں کی پابند تھیں۔

سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ میرا رجحان بھی مذہب کی طرف تھا اور اپنی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ویسا بنا دے جیسا تو پسند کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری جوان خالہ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دین کی طرف لوٹنا ان کے لیے اس لیے بھی آسان تھا کہ وہ شوبز کی چکا چوند سے کھی متاثر نہیں ہوئی۔ میں نے یہ بھی محسوس کیا تھا مجھے کبھی شوبز کی زندگی میں سکون کا احساس نہیں ہوا بلکہ جب بھی اللہ کا ذکر کرتی تھی تو سکون ملتا تھا۔

سارہ چوہدری نے بتایا کہ دین کی طرف لوٹنے کا سفر میرے لیے حیران کن تھا، میرے خاندان کی طرف سے عائد پابندیاں بھی میری روحانی تبدیلی کا باعث بنیں، میرے گھر والوں نے مجھے کبھی اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجزت نہیں دی تھی، یہ ہی پابندیاں میرے لیے نعمت ثابت ہوئیں، ان کی وجہ سے میرا روحانی سفر آسان ہوگیا۔

خیال رہے کہ سارہ چوہدری نے 2002 یا 2003 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اپریل 2010 میں انہوں نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں بہلاوا، تیرے پہلو میں، تیری ایک نظر، دن ڈھلے، چاہت، ملنگی، تم کہاں ہم کہاں اور دیگر شامل ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link