سدھارتھ نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو بہترین قرار دے دیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پریشان کن صورتحال بتادی اور انہیں بہترین قرار دیدیا۔ 

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ ایک دن میں آپ کچھ 35 سے 40 ہزار کماسکتے تھے، میرا کرایہ 11 ہزار ماہانہ تھا، ہم جوہو میں تین لڑکے رہتے تھے، میرا خیال ہے کہ وہ میرا بہترین وقت تھا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک آدھا کمرا تھا ہم جب وہاں منتقل ہورہے تھے تو سوچا کہ کھڑکیوں میں پردے لگائیں گے، ہم وہاں دو سال رہے، لیکن ہم نے کبھی اتنے پیسے خرچ نہیں کیے کہ پردے لگیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ انکی پہلی کمائی کا چیک ڈھائی ہزار روپے کا تھا جو انہوں نے اشتہار میں ماڈلنگ سے کمایا تھا۔ 

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریئر کی شروعات اسٹوڈنٹ آف دا ایئر سے کی تھی۔ اس فلم سے ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے بھی اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link