برطانیہ میں مہنگائی میں مسلسل کمی  | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانیہ میں مہنگائی میں مسلسل کمی ہورہی ہے، یہاں مہنگائی بڑھنے کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح 3.4 فیصد رہی۔ مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فیول اور ہاؤسنگ کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ 

اکتوبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 40 برس کی بلند ترین سطح 11.1 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ کا ہدف مہنگائی کو 2 فیصد پر لانا ہے، بینک آف انگلینڈ جمعرات کو شرح سود پر نظرثانی کرے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق جمعرات کو شرح سود میں کمی کا امکان نہیں، برطانیہ میں شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رواں برس شرح سود میں کمی کا امکان موجود ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ انرجی پرائس کیپ میں 12 فیصد مزید کمی سے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link