[ad_1]
بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنے پرانے ساتھی سلیم خان کے ساتھ اپنی شراکت داری ٹوٹنے کی وجہ بتادی۔
جاوید اختر اور سلیم خان کی جوڑی سلیم-جاوید کے نام سے مشہور تھی، جس نے کئی نامور فلمیں لکھیں جن میں شعلے، زنجیر، دیوار، ڈان اور نام جیسے بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے ساتھ شروعات کی، اس وقت ہم کچھ بھی نہیں تھے، بس ایک دوسرے کو ہی جانتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ جب کامیاب ہوجاتے ہیں اور بڑے ہوجاتے ہیں تو آپکی زندگی میں لوگوں کی آمد شروع ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پھر ایک لمحہ ایسا آیا جب آپ نے ایسا کام کیا ہو جو ایک بنیادی مسئلہ تھا تو آپ ایک اطمینان بخش مقام پر پہنچ جاتے ہیں پھر وہ تمام خواہشات اور دلچسپیاں جو غیر فعال تھیں، ابھرنا شروع ہوجاتی ہیں۔
جاوید اختر نے کہا کہ انکا اور سلیم خان کا 12 سالہ ساتھ پیسے یا نام کی وجہ سے ختم نہیں ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ آپ کا دائرہ خواہشات بڑھتا ہے تو آپ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں شروع کردیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ آپ مختلف ہوجاتے ہیں اور یہی ہمارے ساتھ ہوا۔
جاوید اختر نے واضح کیا کہ انکے اور سلیم خان کے درمیان پیسے یا نام کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں تھا۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link