ایشوریہ رائے اور بیٹی آرادھیا میں حیرت انگیز مشابہت کے چرچے  | Maqvi News

[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی، آرادھیا، اپنی ماں کے ساتھ حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتی ہیں جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر تین تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اس پوسٹ کی آخری تصویر میں آرادھیا کو اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس تصویر نے ایشوریہ کے مداحوں و فالوورز کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کر دیا جس کی وجہ اس تصویر میں ماں بیٹی کی ظاہری شکلوں میں بے تحاشہ مماثلت تھی۔

نیٹیزنز کا ماننا ہے کہ ایشوریہ اور آرادھیا کی آنکھیں، مسکراہٹ، ناک اور چہرے کا ڈھانچہ بالکل ایک جیسا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کئی صارفین کا کہنا ہے کہ آرادھیا اپنی والدہ کی جوانی کی کاربن کاپی ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link