[ad_1]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اسکرین پر کم نظر آنے کی وجہ بتا دی۔
سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اب اللّٰہ نے میری ذمہ داریاں بڑھا دی ہیں جب والدین حیات ہوتے ہیں تو زندگی آسان ہوتی ہے اور وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے والدین حیات ہوتے ہیں اور وہ روز اُن کا مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر ایک حج کا ثواب بھی حاصل کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ان بدنصیب لوگوں میں سے ہوں جن کے سر پر والدین کا سایہ نہیں رہا یقیناََ ان کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں لیکن اب میں اپنی بیٹی میرب کو اکیلے چھوڑ کر گھر سے نہیں نکل سکتی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کوشش بھی کی تھی درمیان میں ایک ڈرامہ دوبارہ کرنے کی لیکن میں کام نہیں کر پائی کیونکہ اگر انسان سمجھے تو اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
سعدیہ امام نے کہا کہ میں اپنی اولاد کی ذمہ داری کے لیے جوابدہ بھی ہوں بلکہ کل کو بڑے ہو کر میری بیٹی خود اس بارے میں مجھ سے سوال پوچھ سکتی ہے تو اس سے پہلے کہ میری بیٹی مجھ سے کوئی سوال کرے بہتر ہے کہ میں اسے خود وہ وقت دوں جس کی وہ حقدار ہے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link