[ad_1]
کراچی میں شارع پاکستان پر فیڈرل بی ایریا کے رہائشیوں نے پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بند کردی، علاقہ ایم پی اے اور واٹر کارپوریشن حکام سے مذاکرات کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 13 کے مکینوں نے شارع پاکستان پر واٹر پمپ کے قریب احتجاج کیا۔
علاقہ مکینوں نے ایک مہینے سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
احتجاج کے باعث شارع پاکستان پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر مظاہرین سے ملاقات کے لئے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری اور واٹر کارپوریشن کے افسران پہنچ گئے اور یقین دہانی کرائی کہ پانی کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی فی الحال شارع پاکستان کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے جس پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک پانی کی فراہمی شروع نہیں ہوتی احتجاج جاری رہیگا۔
احتجاج کے باعث شارع پاکستان سے سہراب گوٹھ جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ نصیرآباد سے آنیوالی ٹریفک کو گلبرگ سگنل سے واٹر پمپ کی طرف بھیج دیا گیا۔
مظاہرین سے واٹر کارپوریشن حکام کے کامیاب مذاکرات کے بعد شارع پاکستان پر احتجاج ختم کردیا گیا جس کے بعد شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link