[ad_1]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی، اداکارہ زارا نور عباس کو ان کے شوہر نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
اسماء عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی، اداکارہ زارا نور عباس کی شوبز کیریئر بنانے کے لیے جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میری بیٹی زارا میں بچپن سے ہی اداکاری کا ٹیلنٹ تھا اور وہ رویا کرتی تھی کہ مجھے شوبز میں اپنا کیریئر بنانا ہے لیکن میرے شوہر عباس اجازت نہیں دیتے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ زارا فلم میکنگ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند تھی لیکن عباس چاہتے تھے کہ وہ لاء پڑھ کر وکیل بنے اور اداکاری کے بجائے صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زارا شوبز میں جانے کے لیے مجھ سے بھی ضد کرتی تھی تو میں اُسے کہتی تھی کہ بیٹا میں تو خود بےبس ہوں جب مجھے شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو تمہیں کیسے اجازت ملے گی۔
اسماء عباس نے بتایا کہ اسی دوران زارا کے لیے امریکا سےایک رشتہ آگیا تو اس نے صرف اس لالچ میں فوراََ ہاں کردی کہ وہ امریکا جاکر فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرے گی اور پھر شوبز میں اپنا کیریئر بنائے گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زارا نے اپنے والد کی سختی دیکھ کر شادی کرنے کا فیصلہ لیا جوکہ غلط ثابت ہوا کیونکہ وہ شادی کرکے امریکا چلی تو گئی لیکن آٹھ ماہ بعد ہی واپس پاکستان آگئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربات سے یہی سیکھا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو ان کی مرضی کا پیشہ اختیار کرنے دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس کی پہلی شادی سال 2014ء میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی اور پھر اُنہوں نے دسمبر 2017ء میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی اور اب ان کے گھر جلد ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link