[ad_1]
بھارتی اداکار ارباز خان نے بیٹے ارہان خان کو بڑے بھائی سلمان خان کی جانب لاؤنچ کیے جانے کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران ارباز خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ابھی فلموں میں آنے کی خبریں صرف افواہیں ہیں۔
تاہم ارباز خان نے اشارہ دیا کہ انکا بیٹے بھی خاندان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شوبز میں اپنا کیریئر بنانے ک خواہشمند ہے۔
ارباز کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے ارہان خان نے امریکا کے ایک فلم اسکول سے گریجویشن کیا ہے، وہ اپنے مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں۔
فلم دبنگ کے اسٹار کا کہنا تھا کہ بیٹا اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دے رہا ہے، وہ ابھی بہت چھوٹا ہے، وہ اپنے مستقبل کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹا بہت ہونہار اور محنتی ہے، اس کی توجہ درست سمت میں ہے، اگر قسمت نے ساتھ دیا تو مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی محنت سے اپنا نام بنائے گا۔
ارباز خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ کہا ہوا کہ وہ کام سے متعلق اپنے فیصلہ لینے میں آزاد ہے، لہٰذا وہ مجھے سے اپنے کام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتا ہے اور میں انکی رہنمائی کرتا ہوں، لیکن میں انکے کام میں زیادہ مداخلت نہیں کرنا چاہتا۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link