چین: 9 سال میں پہلی بار شادی کی شرح میں اضافہ | Maqvi News

[ad_1]

چین: 9 سال میں پہلی بار شادی کی شرح میں اضافہ

چین میں 9 سال میں پہلی بار شادی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، چین میں گزشتہ سال 2022 کے مقابلے میں شادیوں میں 12.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اطلاعات کے مطابق 7.68 ملین جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے، اس سے قبل 2013 میں 13.47 ملین افراد شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کی شرح میں اضافہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کے پیدائش دوستانہ معاشرہ، طویل مدت، متوازن ترقی آبادی کے وعدوں بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت چین میں شرح پیدائش میں کمی کا سامنا ہے اور آئندہ دہائیوں میں تقریباً 300 ملین افراد کی ریٹائرمنٹ متوقع ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link