سعودی عرب: ناقص کھجوروں کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن، 7 غیرملکی گرفتار  | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سعودی عرب میں ناقص کھجوروں کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 7 غیر قانونی تارکین وطن کو تجارتی فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی تارکین کو ناقص معیار کی کھجوریں ذخیرہ کرنے اور دھوکے سے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

تجارت اور معیار کو جانچنے والی ٹیم، وزارت برائے انسانی وسائل اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جنوبی ریاض کے ایک اپارٹمنٹ میں رات گئے چھاپہ مارا گیا۔

ٹیموں نے چھاپے کے دوران اعلیٰ ترین اقسام کے لیبل والے پیکٹ میں بند کی گئی ناقص کھجوریں برآمد کر لیں۔

ناقص کھجوروں کی فروخت میں ملوث سات مشتبہ افراد کو مملکت کے اینٹی کمرشل فراڈ قانون کی خلاف ورزی پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان میں 400 کلو گرام غیر معیاری کھجوریں، 3000 خالی پلاسٹک کے پیکٹ، 5000 گتے کے کریٹس جو پیکیجنگ کے لیے استعمال ہوتے تھے، ایک لاکھ کے قریب اسٹیکرز جن پر کھجور کے متعدد برانڈز کے نام اور جعلی ایکسپائری تاریخ درج تھی۔

سعودی قانون کے مطابق تجارتی دھوکا دہی کی سزا تین سال تک قید اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے۔

 اس کے علاوہ حتمی فیصلہ جاری ہونے کے بعد مجرم کو شرمندہ کرنے کے لیے اس کا نام بھی جاری کیا جاتا ہے۔ 

مزید برآں، اگر مجرم غیر ملکی ہے تو اسے مملکت سے جلاوطن کر دیا جائے گا اور دوبارہ داخلے سے روک دیا جائے گا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link