حماس کی قید میں ہمارے فوجی افسر اب زندہ نہیں: اسرائیلی فوجی حکام | Maqvi News

[ad_1]

اسرائیل کی جانب سے حماس کی قید میں کیپٹن ڈینیئل پیریز کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیل کی جانب سے حماس کی قید میں کیپٹن ڈینیئل پیریز کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا ہے— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوجی حکام نے گزشتہ روز دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی فوجی افسر اب زندہ نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 22 سالہ کیپٹن ڈینیئل پیریز  7 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77 ویں بٹالین میں پلاٹون کمانڈر تھا۔

اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹن ڈینیئل پیریز کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا لیکن وہ 2014ء میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسرائیلی علاقے یاد بن یامین میں آ کر بس گیا تھا۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق کیپٹن ڈینیئل پیریز کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ اب زندہ نہیں ہے تاہم مذکورہ فوجی افسر کی لاش اب بھی حماس کے قبضے میں ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیپٹن ڈینیئل پیریز کی موت کا اعلان خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے کیپٹن ڈینیئل پیریز کا شمار 253 یرغمالیوں میں کیا جا رہا تھا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link