کراچی، کے پی ٹی پلاٹ اور کچرا کنڈی سے آنسو گیس شیل برآمد | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کیماڑی میں کے پی ٹی پلاٹ اور کچرا کنڈی سے متعدد آنسو گیس کے شیل برآمد ہوئے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان کا کہنا ہے کہ آنسو گیس شیل کے پی ٹی پلاٹ اور کچرا کنڈی سے برآمد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند آنسو گیس شیل پھینک کر فرار ہوگئے ہیں، کچرا کنڈی میں آگ لگنے کی وجہ سے کچھ شیل جل گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنسو گیس جل جانے سے شہری متاثر ہوئے ہیں، کچھ لوگ بے ہوش بھی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے رکن سندھ اسمبلی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیل جلنے سے کوئی شخص بے ہوش نہیں ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی تو کچھ شیل جل گئے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق آنسو گیس کے شیل کافی پرانے ہیں اور ان کی تعداد 40 سے زائد ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ملنے والے آنسو گیس کے شیل جیکسن تھانے منتقل کردیے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link