عامر خان کا سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن  | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ہے۔

اداکار عامر خان آج اپنی 59ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس دوران اس جوڑے کے ارد گرد کچھ قریبی دوست، صحافی و کرن راؤ کی نئی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی کاسٹ بھی موجود تھی۔

عامر خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے سب کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی صحافیوں کا شکریہ جو میری سالگرہ کے جشن میں شامل ہوئے، میں اس سال اپنی سالگرہ کا جشن کرن جی اور فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی ٹیم کے ساتھ منا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی ہدایت کرن راؤ نے دی ہے جبکہ اس فلم کو عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔

دوسری جانب بطور پروڈیوسر عامر خان اس وقت ’لاہور اِن 1947‘ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link