گھگھر پھاٹک، واٹر بورڈ کی لائن میں گری بچی کی تلاش کا کام جاری  | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر بورڈ کی لائن میں بچی گرگئی، تلاش کے لیے ریسکیو حکام نے آپریشن شروع کیا لیکن بچی نہیں مل سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب قائم واٹر بورڈ کی مین لائن میں مقامی گوٹھ کی رہائشی8 سالہ سونیا کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر عملہ وہاں پہنچے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ لائن میں بچی کو تلاش کرنے کے کام کا آغاز کیا گیا لیکن پانی کا بہاؤ بہت زیادہ تیز ہونے کے باعث انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس کے علاوہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے بھی دشواری پیش آرہی ہے۔ 

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے درمیان کا ہے لیکن کئی گھنٹے تلاش کے بعد بھی بچی نہیں مل سکی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link