شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آننت امبانی کے پری ویڈنگ ایونٹ میں لڑائی، ویڈیو وائرل | Maqvi News

[ad_1]

ـــ فوٹو اسکرین شاٹ
ـــ فوٹو اسکرین شاٹ

 ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کے ایک پری ویڈنگ ایونٹ سے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ایک دوسرے کے ساتھ دلچسپ نوک جھوک دیکھی جا سکتی ہے۔

آننت امبانی کے ایک پری ویڈنگ ایونٹ سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر رقص کرنے سے پہلے ایک دوسرے سے جھگڑتے ہوئے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں اداکار اسٹیج پر موجود ہوتے ہیں اور جب ان کی پرفارمنس کا وقت آتا ہے تو سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان گانے کا انتخاب کرتے ہوئے دلچسپ نوک جھوک شروع ہوجاتی ہے۔

جس پر عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم دونوں نے آننت امبانی کے پری ویڈنگ ایونٹ میں جھگڑا کرنا شروع کردیا۔

یہ بات سن کر شاہ رخ خان اور سلمان خان جواب دیتے ہیں کہ ہم تو مذاق میں لڑائی کر رہے ہیں، پھر تینوں اداکار آخر میں مشہور بھارتی گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ سرمنیز‘ یعنی شادی سے پہلے کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست گجرات میں کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link