بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کیلئے والد سے بہت باتیں سنیں اور جوتے بھی کھائے: اسما عباس کا انکشاف  | Maqvi News

[ad_1]

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہن و اداکارہ بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کے لیے والد صاحب سے بہت باتیں سنیں اور جوتے بھی کھائے۔

اسما عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مرحوم والد کے سخت مزاجی اور بہن بشریٰ انصاری کی شوبز کیریئر کے لیے جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

 اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے والد صاحب بیٹیوں کے معاملے میں بالکل آزاد خیال نہیں تھے بلکہ بہت قدامت پسند آدمی تھے اور اسی لیے والد کی طرف سے ہم بہنوں کو کام کرنے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ والد کے مزاج کی وجہ سے ہمارے گھر کا ماحول بھی بہت سخت تھا۔

اسما عباس نے بتایا کہ میرے والد اپنی بیوی یعنی ہماری والدہ کے معاملے میں روشن خیال تھے اور والدہ کو اُنہوں نے باقاعدہ موسیقی کی کلاسز دلوائیں، گائیکی بھی کروائی لیکن ہم بہنوں کو تو مغرب کے بعد گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

اُنہوں نے اپنی بہن بشریٰ انصاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ باجی نے شوبز میں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کی بہت بھاری قیمت ادا کی کیونکہ انہیں گھر میں بہت سختیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کے لیے بہت جدوجہد کی اور والد صاحب سے بہت باتیں سنیں، جوتے کھائے اور بہت بےعزتی برداشت کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب بشریٰ انصاری نے بطور اداکارہ اپنا پہلا پروجیکٹ کیا تھا تو اُس وقت اُن کے نامور ساتھیوں کو بھی ہمارے والد صاحب نے بہت بےعزت کیا تھا۔

 اسما عباس  نے بتایا کہ بچپن میں بشریٰ باجی  کو والد کی طرف سے ایک شو میں کام کرنے کی اجازت ملی لیکن والد صاحب مجھے ان کے ساتھ لازمی بھیجا کرتے تھے جبکہ اُنہیں میرا ساتھ جانا پسند نہیں تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب بشریٰ باجی کی ملاقات پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تو اُنہوں نے والد کی سختی سے فرار حاصل کرنے کے لیے اقبال انصاری سے شادی کرلی اور پھر شادی کے بعد شوبز میں اپنے کامیاب کیریئر کا آغاز کیا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link