بارکھان، کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی  | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارکھان کوہلو سرحدی پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث نایاب جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے، انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے جنگلات میں لگی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link