غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 112 زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 43 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں بیشتر بچے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مغربی کنارے سے 20 فلسطینی گرفتار کرلیے۔

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 7 ہزار 605 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ادھر مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس غزہ جنگ بندی مذاکرات قطر میں اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 

مصری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیل حماس مذاکرات پیر کو بھی شروع ہوسکتے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link