سبی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق  | Maqvi News

[ad_1]

سبی میں فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خالد مری جاں بحق ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق سبی کے چینک روڈ پر مقامی پلازہ کے قریب ڈی ا یس پی خالد زمان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ایک مسلح شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے خالد زمان شدید زخمی ہوگئے۔

خالد زمان کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جس کو بعد ازاں تعاقب کر کے گر فتار کر لیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی کو شدید زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سبی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی خالد زمان مری ان دنوں تعیناتی کے منتظر تھے۔ حملہ آور کی فائرنگ سے سبی کے صحافی میاں یوسف کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link