ہسپانوی تنظیم اوپن آرمز نے سمندری راستے سے 200 ٹن خوراک غزہ پہنچا دی | Maqvi News

[ad_1]

انسانی امداد کیلئے کام کرنے والی اسپین کی تنظیم اوپن آرمز نے سمندری راستے سے 200 ٹن خوراک غزہ پہنچا دی۔

اس حوالے سے اوپن آرمز اور بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر علیحدہ علیحدہ اطلاع دی۔

ان اطلاعات کے مطابق تنظیم کے جہاز نے ایک اوپن پلیٹ فارم کے ساتھ یونانی قبرص کی بندرگاہ لارناکا سے اپنا سفر شروع کیا اور 72 گھنٹے کے ایک مشکل سفر کے بعد غزہ کی سمندری پٹی تک خوراک کو پہنچا دیا۔

تنظیم کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق “آج صبح، OpenArms اور WCKitchen کا مشترکہ مشن لارناکا کی بندرگاہ سے غزہ کی طرف روانہ ہوا، جس میں 200 ٹن خوراک کا کافی زیادہ وزن تھا۔

اس طرح ایک انتہائی پیچیدہ مشن میں، غزہ کی پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میری ٹائم کوریڈور کا آغاز ہوا۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قدم انسانی امداد کے لیے مستقل رسائی کی اجازت دے گا اور غزہ میں شہریوں کو درپیش مایوس کن صورت حال کے خاتمے کے لیے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے”۔

دوسری جانب اسی پیغام کو شئیر کرتے ہوئے بیلجئین وزیر خارجہ حادجا لحبیب نے بتایا کہ اوپن آرمز کا پہلا انسانی امدادی جہاز قبرص سے روانہ ہوا اور 200 ٹن خوراک سے لدا ہوا غزہ پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے اس کے بعد زور دے کر کہا کہ یہ کافی نہیں ہے، ہم وسیع تر اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عام شہریوں کو امداد اور خوراک تک رسائی ہونی چاہیے، غزہ میں قحط کی صورتحال ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link