بشریٰ انصاری نے بالوں کیلئے  اسپیشل تیل تیار کرلیا | Maqvi News

[ad_1]

اداکارہ بشریٰ انصاری ـــ فائل فوٹو
اداکارہ بشریٰ انصاری ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لیے گھر پر اسپیشل تیل تیار کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

بشریٰ انصاری اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے مداحوں کے لیے اکثر ہی دلچسپ وی لاگز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اُنہوں نے اپنی ایک نئی ویٰڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں بالوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لیے گھر پر ایک اسپیشل تیل تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Homemade Hair Oil! | Bushra Ansari

اس اسپیشل تیل کو تیار کرنے کے لیے ہلکی آنچ پر ناریل کا تیل، بادام کا تیل اور سرسوں کے تیل کو ملا کر گرم کرنا ہے، جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں کڑی پتے، پیاز، لونگ، روزمیری، ایلوویرا اور کلونجی شامل کردیں۔

سب اجزاء تیل میں شامل کرکے اسے چند منٹ تک پکنے دیں تاکہ تمام اجزاء اپنا اثر  تیل میں چھوڑ دیں۔ 

اس ترکیب میں کڑی پتے اس لیے شامل کیے گئے ہیں تاکہ پیاز کی بو کو ختم کیا جا سکے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link