[ad_1]
میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روز سے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار شاہ کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 10 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے ہٹا دیا تھا مگر ان کی جگہ قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی تاحال نہیں کی جاسکی ہے۔
قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ناصرف بورڈ کے روز مرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ انٹر سال اول کے نتائج بھی تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 3 ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی رک گیا ہے۔
بورڈ کے ملازمین کے مطابق چیئرمین نہ ہونے سے انہیں سالانہ اور ماہانہ چھٹیاں بھی نہیں مل رہی ہیں جبکہ بچوں کو بھی سالانہ تعلیمی پیسے بھی نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے امتحانی نتائج کا معاملہ رک گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیرمین کی عدم موجودگی کے باعث آئندہ ماہ ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا انعقاد بھی خطرے میں ہے۔
بورڈ کے ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کسی اہل شخص کو بطور چیئرمین مقرر کرکے ملازمین کی مسائل فوری حل کیے جائیں۔
Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com
[ad_2]
Source link