امیتابھ بچن کے ہمشکل کی اداکار کے پاؤں چھوتے ویڈیو وائرل | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی اپنے ہمشکل سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امیتابھ بچن کے ہمشکل ششی کانت پیڈوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں امیتابھ بچن کی فلم کے سیٹ پر ان سے ملاقات کے دوران ان کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ آج میرے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کو آخری بار بڑی اسکرین پر فلم’گنپتھ‘میں دیکھا گیا تھا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link