اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے انروا کیلئے امریکی فنڈنگ مستقل طور پر معطل ہونے کا خدشہ | Maqvi News

[ad_1]

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بائیڈن انتظامیہ اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی فنڈنگ کی معطلی کو مستقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کانگریس میں انروا کی فنڈنگ روکنے کے لیے بل موجود ہے جس کی کچھ ڈیموکریٹک سینیٹرز نے مخالفت بھی کی ہے لیکن دو جماعتی مخالفت کی وجہ سے اس بات کا امکان کم ہے کہ امریکا جلد انروا کی فنڈنگ بحال کرے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا انروا کو سالانہ 400 ملین ڈالر عطیہ کرتا ہے جسے حماس حملے میں انروا عملے کے ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام پر روکا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، کینیڈا اور سویڈن سمیت کئی ممالک نے انروا کی فنڈنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک درجن سے زائد ملکوں کے ساتھ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی  (UNWRA ) کے لیے رواں سال کے آغاز میں اپنی فنڈنگ اس وقت معطل کر دی تھی جب اسرائیل نے غزہ میں ایجنسی کے تقریباّ 13,000 ملازمین میں سے 12 پر حماس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

اقوام متحدہ نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسرائیل کی طرف سے الزامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بعد انروا نےاپنے عملے کے کچھ ارکان کو برطرف بھی کر دیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link