شاہ رخ خان نے بڑی اسکرین پر واپسی سے پہلے گھر پر اپنا وقت کیسے گزارا؟ | Maqvi News

[ad_1]

 
بھارتی اداکار کنگ شاہ رخ خان ـــ فائل فوٹو
بھارتی اداکار کنگ شاہ رخ خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 5 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی سے پہلے گھر پر گزرے وقت کے بارے میں بات کی۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ممبئی میں ہونے والے زی سینے ایوارڈز میں فلم’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ایک دلچسپ تقریر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اُنہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے کچھ 8 یا 9 سال سے ایوارڈز نہیں مل رہے تھے لیکن اس سال مجھے گزشتہ سال ہٹ ہونے والی فلموں کے لیے ایوارڈز ملے ہیں جس پر میں اپنی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ 4 سے 5 سال پہلے جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو مجھے بہت بُرا لگا اور اسی وجہ سے میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دیں اور گھر بیٹھ گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے گھر میں روٹیاں پکائیں، پیزا بنایا اور اپنے بچوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اسی دوران کورونا وائرس آگیا تھا جوکہ تقریباََ تین سے چار سال تک رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ سے بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

فلم’پٹھان‘ کے بعد گزشتہ سال ہی اداکار کی ایک اور فلم’جوان‘ ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ بزنس کیا پھر سال کے آخر میں ان کی تیسری ہٹ فلم’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link