منگنی کی خبروں پر ٹپو اور ببیتا کی لب کشائی | Maqvi News

[ad_1]

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بھارتی اداکار راج انادکٹ اور اداکارہ مونمون دتہ نے لب کشائی کرتے ہوئے منگنی کی افواہوں کی تردید کردی۔ 

واضح رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکاروں کی منگنی کی اطلاعات زیر گردش ہیں۔ 

اس مشہور ٹی وی پروگرام میں مونمون دتہ ببیتا ایّر کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ راج نے تپندرا جیٹھالال المعروف ٹپو کا کردار نبھایا تھا۔

دونوں سے متعلق یہ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ انہوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں منگنی کی جس کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔ 

تاہم اب اداکار راج انادکٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹور پر اس کی تردید اور اپنی منگنی کی خبر کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا۔ 

دوسری جانب مونمون کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹی اور بیہودہ خبر ہے جس میں رتی بھر بھی سچائی نہیں ہے، میں ایسی خبروں پر اپنی توانائی صرف نہیں کرنا چاہتی۔  

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link