رمضان میں گیم شوز نہیں دکھانے چاہئیں: عمیر رانا | Maqvi News

[ad_1]

اداکار عمیر رانا ـــ فائل فوٹو
 اداکار عمیر رانا ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا کا کہنا ہے کہ رمضان میں گیم شوز نہیں دکھانے چاہئیں۔

عمیر رانا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستان میں ٹیلی ویژن پر ماہ رمضان میں نشر کی جانے والی خصوصی نشریات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے گیم شوز میں کچھ چیزیں بہت ناگوار محسوس ہوتی ہیں کیونکہ وہ چیزیں اس مقصد کے خلاف ہیں جس مقصد کے لیے ہم رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ہمیں ماہ رمضان میں کھانے پینے اور دولت کے لالچ کی بجائے ہمدردی، حسنِ سلوک اور انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد میں اس مقدس مہینے کے ساتھ مطابقت نظر آنی چاہیے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link