اڑان بھرنے کے فوراً ہی بعد مسافر طیارے کا ٹائر نیچے گر گیا | Maqvi News

[ad_1]

اڑان بھرنے کے فوراً ہی بعد امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے کا ٹائر نیچے گر گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے نے امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایئر پورٹ سے جاپان کے لیے اڑان بھری تھی۔

 رپورٹس کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارے کی سمت سیدھی بھی نہ ہوئی تھی کہ اس کا ایک ٹائر نیچے گر گیا جو کہ ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں گرا جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد طیارے کو فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں 249 افراد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے لیے طیارے کا رُخ امریکی شہر لاس اینجلس کی جانب موڑ دیا گیا تھا جہاں لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ پر مرمتی کام کے لیے جہاز کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link