شردھا کپور نے سلمان خان کیساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ | Maqvi News

[ad_1]

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اُنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شردھا کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں یہ کہنا ہے کہ جب وہ 15 یا 16 سال کی تھیں تو اُنہیں فلم ’لکی: ناٹ ٹائم فور لوو‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور میں اسکول کی تعلیم مکمل کرکے کالج جانا چاہتی تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت فلم میں کام کرنے کی پیشکشں موصول ہونا میری کامیابی کی علامت ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لیکن اس وقت اس فلم کی پیشکش پر انکار کرنا اور تعلیم پر توجہ دینا آسان نہیں تھا کیونکہ مجھے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران بوسٹن میں ایک کافی شاپ پر کام بھی کیا۔

اُنہوں نے فلم ’تین پتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا لیکن ان کی یہ فلم شائقین کو زیادہ متاثر نہیں سکی پھر اداکارہ نے فلم ’لو کا دی اینڈ‘ میں  کام کیا لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔

بعد ازاں، شردھا کپور نے فلم’عاشقی‘ کے سیکوئل ’عاشقی 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link